منگلورو:12/فروری (ایس او نیوز)منگلورو میں منعقدہ سہ روزہ کونکنی لوکوتسوا پروگرام میں یوتھ ڈے کی مناسبت سے بھٹکل کے نوجوان فن کار ، زھینکار ملیوڑیس کے پرسنا پربھو کی ریاستی کابینہ کے وزیر یوٹی قادر کے ہاتھوں تہنیت کرتے ہوئے اعزاز بخشا گیا ۔
اس سے قبل بلمٹھ سے پور بھون تک اکیڈمی صدر روئے کیاسٹیالینو ، رجسٹرا ر دیو داس پائی ، ہمہ لسانی فلمی ایکٹرس ایسٹر نوروہنا ، کونکنی ایکٹرایلٹن وغیرہ کو شاندار ریلی کے ذریعے انہیں پوربھون لایا گیا۔ پروگرام کے ڈائس پر ریاستی کابینہ کے وزیر یوٹی قادر نے تمام کی تہنیت کی۔